ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / دہلی میں کورونا وائرس کے کیسز میں آ رہی ہے گراوٹ

دہلی میں کورونا وائرس کے کیسز میں آ رہی ہے گراوٹ

Mon, 07 Dec 2020 10:07:46  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی،7؍دسمبر(ایس او نیوز؍ایجنسی)قومی دارالحکومت دہلی میں کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کا قہر دن بہ دن کم ہو رہا ہے اور راحت کی بات یہ ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صحت مند افراد کی تعداد نئے کیسز سے زیادہ رپورٹ ہوئے ہیں ۔ اتوار کے روز فعال کیسز کی تعداد 1985 کے گھٹنے سے یہ کل تعداد 24،693 رہ گئی ہے۔

دہلی کے محکمہ صحت کی جانب سے آج جاری بلیٹن کے مطابق اسی عرصہ کے دوران دہلی میں 2،706 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5،92،250 ہوگئی، جبکہ کوروناسے شفایابی سے 4،622 مریض کم ہوگئے۔ دہلی میں متاثرین کی تعداد بڑھ کر 5،57،914 ہوگئی۔ راجدھانی میں کورونا سے شفایابی کی شرح 94.20 فیصد تک جا پہنچی ہے۔ اسی مدت کے دوران 69 مریضوں کی اموات سے مجموعی تعداد 9،643 تک جا پہنچی ہے۔ دارالحکومت میں اموات کی شرح 1.63 فیصد ہوچکی ہے۔ دہلی کورونا سے مرنے والوں کے معاملے میں ملک بھر میں چوتھے نمبر پر ہے۔

دارالحکومت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 73،536 نمونوں کی جانچ کی گئی۔ اس کے ساتھ ہی ٹیسٹ کی تعداد اب تک 67.40 لاکھ کو عبور کر چکی ہے۔ ہر10لاکھ کی آبادی پر ٹسٹ کی اوسط 3،54،774 ہے۔ دہلی میں کنٹینمنٹ زون کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہےاور اب یہ تعداد 6173 ہوگئی ہے جو ہفتے کے روز 6045 تھی۔


Share: